the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
حيدرآباد،19 فرورى (يو اين آئى) آندھراپرديش کے وزيراعلى اين کرن کمار ريڈى نے علاحدہ تلنگانہ رياست کے قيام کے سلسلے ميں کل لوک سبھا ميں جس طرح بل کو منظور کيا گيا اس پر اپنى ناراضگى کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدہ اور کانگريس کى بنيادى رکنيت سے آج استعفى دے ديا۔
اپنے کيمپ آفس ميں ايک پرہجوم پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ريڈى نے کہا کہ رياست کو دو حصوں ميں تقسيم کرنے کے فيصلے کے خلاف بطور احتجاج وہ وزيراعلى کے عہدہ سے استعفى دے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگريس اور اسمبلى سے اپنى رکنيت سے بھى مستعفى ہورہے ہيں۔
جب ان سے پوچھا گيا کہ کيا وہ کوئى نئى پارٹى بنائيں گے تو انہوں نے کہا کہ انہيں اپنے مستقبل کے سلسلے ميں کوئى دلچسپى نہيں ہے بلکہ وہ صرف تيلگو عوام کے لئے فکرمند ہيں۔
بل کو جس انداز ميں منظور کيا گيا اس کى شديد مذمت کرتے ہوئے مسٹر ريڈى نے کہا کہ رياست کى تقسيم سے تلنگانہ سميت تمام خطوں کے عوام کو کافى دشواريوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پريس کانفرنس کے فوراً بعد مسٹر ريڈى راج بھون پہنچے اور اپنا  استعفى نامہ گورنر اى ايس ايل نرسمہن کو سونپ ديا۔ انہوں نے ديگر وزيروں اور کم از کم 15 ممبران اسمبلى کے استعفى بھى گورنر کو سونپے۔
وزيراعلى بنانےکےلئے کانگريس کا شکريہ ادا کرتے ہوئے مسٹر ريڈى نے کہا کہ رياست کو جس انداز ميں تقسيم کيا گيا ہے اس سے تيلگو



عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور وہ اس کے خلاف بطور احتجاج اپنے عہدہ اور پارٹى کى رکنيت سے استعفى دے رہے ہيں۔
پارٹى صدر سونيا گاندھى سے اپنى ملاقات کے حوالے سے ايک سوال کے جواب ميں مسٹر ريڈى نے کہا کہ انہيں اس وقت رياست کى تقسيم کے بارے ميں کچھ بھى نہيں بتايا گيا تھا۔
 انہوں نے کہاکہ وہ شروع سے ہى ايک متحد رياست کے لئے لڑ رہے ہيں اور انہيں اپنے سياسى مستقبل سے کوئى دلچسپى نہيں ہے۔
 مسٹر ريڈى کے ساتھ ان کى کابينہ کےآٹھ وزراء اور پندرہ سے زائد پارٹى ممبران اسمبلى بھى راج بھون گئے اور اپنےاستعفى نامے گورنر کو سونپ ديئے۔
مسٹر ريڈى نے کہا کہ تلنگانہ بل کو منظور کرانے کے پورے عمل ميں آئينى التزامات  اور روايات کى صريح خلاف ورزياں کى گئيں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پرسرى کرشنا کميشن کى ايک بھى سفارش پر غور نہيں کيا گيا۔
 انہوں نے کہا کہ صرف سيٹوں اور اقتدار کے لئے رياست کو تقسيم کيا گيا ہے جس سے تلنگانہ اور سيماندھرا علاقے کے تيلگو عوام کو ناقابل تلافى نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 50 برس قبل آندھراپرديش کے قيام کے بعد سے ہى رياست نے زبردست ترقى کى ہے۔
دريں اثناء مرکزى وزير داخلہ سشيل کمار شنڈےنے مسٹر ريڈى کے استعفى پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئى دوسرا راستہ نہيں تھا کيونکہ وہ شروع سے ہى متحد آندھرا پرديش کے لئے کوشش کررہے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.